بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

نمازِ جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائےتو پھر کیا حکم ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ جس طرح  عام نمازوں کے لیے وضو شرط ہے اسی طرح نمازِ جنازہ کے لیے بھی وضو شرط ہے، لہذا اگر  امام کا نمازِ جنازہ پڑھاتے ہوئے وضو ٹوٹ جائے،تو لوگوں كو مطلع كردے کہ مجھے وضو کی حاجت ہے،پھر یا تو  کوئی باوضو شخص نمازِ جنازہ پڑھادے یا پھر امام وضو کرکے نماز پڑھائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وكل ما يعتبر شرطا لصحة سائر الصلوات من الطهارة الحقيقية والحكمية واستقبال القبلة وستر العورة والنية يعتبر شرطا لصحة صلاة الجنازة."

(کتاب الصلاۃ، الباب الحادی والعشرون، الفصل الخامس في الصلاة على الميت، ج:1، ص:164، ط:دار الفکر)

البحر الرائق میں ہے:

"ولو صلى الإمام بلا طهارة أعادوا؛ لأنه لا صحة لها بدون الطهارة فإذا لم تصح صلاة الإمام لم تصح صلاة القوم."

(كتاب الجنائز، شروط صلاة الجنازة، ج:2، ص:193، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144512101709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں