بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں نابالغ کی دعا یاد نہ ہو تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر نمازِ جنازہ میں نابالغ کی دعا یاد نہ ہو تو امام صاحب کیا کریں؟

جواب

واضح رهے كه کسی مسلمان کا انتقال ہوجائے تو اس کا جنازہ پڑھنا دوسرے مسلمانوں پر فرض کفایہ ہے، اس لیے جنازہ کا طریقہ اور دعا ہر مسلمان کو یاد کرنی چاہیے، اور جن لوگوں کو یاد نہ ہو ان کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد ان دعاؤں کا یاد کرلیں، خصوصًا امام صاحب کی حیثیت تو مقتدا اور رہبر کی ہوتی ہے، اور عام لوگ دینی مسائل  اور ضروریات میں اس کی طرف رجوع کرتے ہیں، لہذا امام صاحب کو  ان دعاؤں کے یاد کرنے کا اہتمام اور بھی زیادہ تاکید سے کرنا چاہیے۔

بہر صورت اگر   کسی نابالغ بچے کا جنازہ آجائے اور امام کو اس وقت مکمل دعا یاد نہ ہو تو وہ صرف اس قدر دعا پڑھ لے : "اَللّٰهمَّ اجْعَلْه لَنَا فَرَطاً" یا "اَللّٰهمَّ اجْعَلْه لَنَا شَافِعًا" پڑھ لے،  اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو اور بالغ کے جنازے کی دعا یاد ہو تو وہی پڑھ لے، کیوں کہ اس میں بھی "صغیرنا و كبیرنا" کا جملہ موجود ہے، اور یہ بھی یاد نہ ہو، یا یاد تھی لیکن ویسے ہی خاموش کھڑا رہا اور چاروں تکبیرات کہہ دیں، تب بھی جنازہ کی نماز ادا ہوجائے گی۔

جنازہ  کی نماز کی دعا درج ذیل ہے:

اگر میت بالغ مرد یا عورت ہے تو یہ دعا پڑھیں: 

"اَللّٰهمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاهدِناَ وَ غَائِبِنَا وَ صَغِیْرِناَ وَ کَبِیْرِناَ وَ ذَکَرِناَ وَ اُنْثاَنَا ، اَللّٰهمَّ مَنْ أَحْیَیْتَه مِنَّا فَأَحْیِه عَلَی الِاسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَه مِنَّا فَتَوَفَّه عَلَی الِایْمَانِ". 

اور میت اگر نابالغ ہو تو لڑکے کے لیے یہ دعا پڑھیں :

"اَللّٰهمَّ اجْعَلْه لَنَا فَرَطاً وَّ اجْعَلْه لَنَا اَجْراً وَّ ذُخْرا  وَّ اجْعَلْه لَنَاشَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا".

اور نابالغ لڑکی ہو تو اسی دعا کو اس طرح پڑھیں: 

" اَللّٰهمَّ اجْعَلْها لَنَا فَرَطاً وَّاجْعَلْها لَنَا أَجْراً وَّ ذُخْراً وَّ اجْعَلْهالَنَا شَافِعَةً وَّ مُشَفَّعَةً". 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 209  تا 216 ):

"(وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع، فالأولى ركن أيضاً لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام) فلم تجز قاعدا بلا عذر. (وسنتها) ثلاثة (التحميد والثناء والدعاء فيها) ذكره الزاهدي، وما فهمه الكمال من أن الدعاء ركن ... (وهي أربع تكبيرات) كل تكبيرة قائمة مقام ركعة (يرفع يديه في الأولى فقط) وقال أئمة بلخ في كلها: (ويثني بعدها) وهو "سبحانك اللهم وبحمدك" (ويصلي على النبي صلى الله عليه وسلم) كما في التشهد (بعد الثانية)؛ لأن تقديمها سنة الدعاء (ويدعو بعد الثالثة) بأمور الآخرة والمأثور أولى،  وقدم فيه الإسلام مع أنه الإيمان لأنه منبئ عن الانقياد فكأنه دعاء في حال الحياة بالإيمان والانقياد، وأما في حال الوفاة فالانقياد، وهو العمل غير موجود.

(ويسلم) بلا دعاء (بعد الرابعة) تسليمتين ناوياً الميت مع القوم، ويسر الكل إلا التكبير زيلعي وغيره، لكن في البدائع العمل في زماننا على الجهر بالتسليم. وفي جواهر الفتاوى: يجهر بواحدة ... (ولايستغفر فيها لصبي ومجنون) ومعتوه لعدم تكليفهم (بل يقول بعد دعاء البالغين: اللهم اجعله لنا فرطا) بفتحتين: أي سابقا إلى الحوض ليهيئ الماء، وهو دعاء له أيضا بتقدمه في الخير، لا سيما، وقد قالوا: حسنات الصبي له لا لأبويه بل لهما ثواب التعليم (واجعله ذخراً) بضم الذال المعجمة، ذخيرة (وشافعاً مشفعاً) مقبول الشفاعة. (ويقوم الإمام) ندباً (بحذاء الصدر مطلقاً) للرجل والمرأة لأنه محل الإيمان والشفاعة لأجله".

 وفي رد المحتار : 2 / 212:

"(قوله: ويدعو إلخ) أي لنفسه وللميت وللمسلمين لكي يغفر له فيستجاب دعاؤه في حق غيره، ولأن من سنة الدعاء أن يبدأ بنفسه. قال تعالى {رب اغفر لي ولوالدي ولمن دخل بيتي مؤمنا} [نوح: 28] جوهرة، ثم أفاد أن من لم يحسن الدعاء بالمأثور يقول: اللهم اغفر لنا ولوالدينا وله وللمؤمنين والمؤمنات."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں