بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں تین تکبیروں پر سلام پھیرنے کے بعد چوتھی تکبیر کہنے سے نماز جنازہ کا حکم


سوال

اگر امام نمازِ جنازہ میں چوتھی  تکبیر کہنا بھول گیا،  ایک طرف سلام پھیر دیا، مقتدیوں کے یاد کروانے پر تکبیر کہی اور سلام پھیرا، اس میں حکمِ شرعی کیا ہے؟ آیا نمازِ جنازہ دوبارہ پڑھائیں؟

جواب

نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں کہنا فرض ہے، اور یہ چار تکبیریں چار رکعات کے قائم مقام ہیں، لہٰذا اگر نمازِ جنازہ میں امام صاحب نے چار کے بجائے تین تکبیریں کہہ کر سلام پھیر دیا، پھر مقتدیوں کے لقمہ دینے سے چوتھی تکبیر کہہ دی اور سلام پھیر دیا تو نماز درست ہو گئی اور اب اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔

الفتاوى الهندية (1/ 165):

"و لو سلم الإمام بعد الثالثة ناسيًا كبر الرابعة ويسلم، كذا في التتارخانية."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144111200450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں