بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ میں سلام کا حکم


سوال

 نمازِجنازہ کاسلام پھیرناکیاواجب ہے؟ (نمازکی کتاب )میں واجب لکھاہے، جب کہ آپ نے جو مسائل لکھے ہیں ان میں لکھاہے(نمازجنازہ میں واجب نہیں ہے)رہنمائی فرمائے۔

جواب

واضح رہے کہ احناف کے نزدیک نمازِ جنازہ میں  سلام واجب ہے۔

احناف کے مسلک کےدلائل مندرجہ ذیل  ہیں:

1۔  ابراہیم الھجری سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی بیٹی کی نمازِ جنازہ پڑھی، اور چار تکبیریں کہیں ، پھر کچھ دیر ٹھہر گئے، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ آپ پانچویں تکبیر کہیں گے،لیکن انہوں نے دائیں جانب سلام کیا اور پھر بائیں جانب سلام کیا، اور کہا کہ اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے جنازہ کی نماز پڑھائی ہے۔

السنن الكبرى للبيهقی:

"عن إبراهيم الهجري، قال: أمّنا عبد الله بن أبي أوفى على جنازة ابنته فكبر أربعاً، فمكث ساعةً حتى ظننا أنه سيكبر خمساً، ثم سلم عن يمينه وعن شماله، فلما انصرف، قلنا له: ما هذا؟ قال: " إني لا أزيدكم على ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصنع، " أو " هكذا صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم "، ثم ركب دابته، وقال للغلام: " أين أنا؟ "قال: أمام الجنازة، قال: " ألم أنهك "، وكان قد كف يعني بصره".

(كتاب الجنائز، ‌‌باب من قال يسلم عن يمينه وعن شماله، ج:4، ص:71، ط: علمية)

2- حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے، لیکن لوگوں نے اسے کرنا چھوڑدیا ہے، ان میں سے ایک نماز کے سلام کی طرح جنازہ کی نماز میں سلام کرنا ہے ۔ 

السنن الكبرى للبيهقی:

" عن حماد، عن إبراهيم، عن علقمة، والأسود، عن عبد الله، قال: " ثلاث خلال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعلهن، تركهن الناس، إحداهن: التسليم على الجنازة مثل التسليم في الصلاة ".

(كتاب الجنائز، ‌‌باب من قال يسلم عن يمينه وعن شماله، ج:4، ص:71، ط: علمية)

3- حضرت عطاء رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ نمازِ جنازہ میں اسی طرح سلام کیا جائے گا جیساکہ نماز میں سلام کیا جاتا ہے۔

مصنف عبد الرزاق الصنعانی :

" عن عطاء قال: «يسلم الإمام على الجنازة كما يسلم في الصلاة، ويسلم من خلفه»".

(كتاب الجنائز، باب كيفية السلام على الميت،ج:3، ص:494، ط: المجلس العلمي)

4- الفقه علي المذاهب الاربعه"میں ہے:

"الحنفية قالوا: صفتها أن يقوم المصلي بحذاء صدر الميت...ثم يسلم تسليمتين: إحداهما عن يمينه، وينوي بها السلام على من على يمينه، ثانيتهما: على يساره؛ وينوي بها السلام على من على يساره؛ ولا ينوي السلام على الميت في التسليمتين، ويسر في الكل إلا في التكبير".

(كتاب الصلاة، مباحث في الجنائز، 1/ 470، ط: سعيد)

5- فتاوی شامی میں ہے:

"(ويسلم) بلا دعاء (بعد الرابعة) تسليمتين ناويا الميت مع القوم".

(كتاب الصلاة، باب صلاة الجنائز، 2/ 213، ط: سعيد)

9- فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فيكبر للافتتاح ويقول: سبحانك اللهم إلخ...ثم يسلم ‌تسليمتين وليس بعد التكبيرة الرابعة قبل السلام دعاء هكذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خانوهو ظاهر المذهب."

(كتاب الصلاة، باب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل الخامس في الصلاة على الميت، 1/ 164، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں