بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ میں بالغ کی دعا یاد نہ ہو تو کون سی دعا پڑھیں؟


سوال

بالغ کی دعا یاد نہ ہو تو کون سی دعا پڑھیں؟

جواب

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ کے  ارکان چار تکبیرات کہنا  اور قیام کرنا ہے، جب کہ ثناء، درود شریف اور دعا پڑھنا مسنون ہے۔

لہذا  اگر کسی شخص کو نمازِ جنازہ پڑھتے ہوئے  بالغ کی دعا یاد نہ ہو تو  "اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ" پڑھ لے۔

البحر الرائق میں ہے:

و أما ركنها: فالتكبيرات و القيام، و أما سننها: فالتحميد و الثناء و الدعاء فيها.  (٢/ ١٨٠، ط: سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

هذا إذا كان يحسن ذلك، فإن كان لا يحسن يأتي بأي دعاء شاء.

(الباب الحادي و العشرون في الجنائز، الفصل الخامس في الصلاة علي الميت، ١/ ١٦٤، ط: رشيدية)

البحر الرائق میں ہے:

و من لا يحسن الدعاء يقول: ’’اللهم اغفر للمؤمنيين و المؤمنات‘‘.

(كتاب الجنائز، فصل السلطان أحق بصلاته، ٢/ ١٨٣، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں