بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ کے فوراً بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا حکم


سوال

میراسوال یہ ہے کہ امام ابوحنیفہ نےنمازجنازہ کےفوراً بعد ہاتھ اٹھاکردعامانگنے کے بارے میں کیا کوئی فتویٰ دیا ہے ؟یا اس سلسلے میں ان کا کوئی قول ہے یا کسی کتاب کاکوئی حوالہ موجود ہے ؟

جواب

واضح رہےکہ میت کے لیےدعائے مغفرت کامسنون طریقہ جوشریعت مطہرہ نےسکھلایا ہےوہ نمازجنازہ ہے،نمازجنازہ کےبعدالگ سےدعاکا اہتمام اورالتزام کرنانہ توحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت ہےاورنہ ہی صحابہ کرام اورتابعین کرام سے، اس لیےکہ نمازجنازہ خوددعا ہےچنانچہ نمازجنازہ کےبعدالگ سےدعاکااہتمام کرنا بدعت ہے۔ یہی تمام فقہاء کا متفقہ مسلک ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں