بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ کے فرائض


سوال

نمازِ جنازہ کے فرائض کیا ہیں؟

جواب

نماز جنازہ کے دو فرائض ہیں:

پہلا فرض: چار مرتبہ اللہ اکبر کہنا، 

دوسرا فرض: قیام یعنی کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنا، جس طرح فرض واجب نمازوں میں قیام فرض ہے ،بغیر عذر کے اس کا ترک جائز نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع، فالأولى ركن أيضاً لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام) فلم تجز قاعدا بلا عذر."

(کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، جلد:2، صفحہ: 209، طبع: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102357

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں