میرا سوال یہ ہے کہ کیانمازجنازہ جوتےیاچپل پہن کر پڑھی جاسکتی ہے ؟
ضابطہ یہ ہے کہ ہرایک ایسی چیز جس پر ایک طرف نجاست لگنے سے دوسری طرف سرایت نہ کرتی ہواس کی پاک طرف پر یعنی پہنے بغیراوپرکھڑے ہوکر نماز پڑھنا جائز ہے۔ البتہ اس طرح کا جوتایاچپل پہن کر نمازپڑھنا درست نہیں کیونکہ نمازکی حرکت ہلنےجلنے سےچپل یاجوتے کی ناپاک جانب بھی لباس کی طرح حرکت کرے گی جونمازسے مانع ہے اور اگرنیچے سے تلا سول بھی پاک ہوتوپہن کر بھی نماز پڑھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200100
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن