بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز حنفی مدلل سے متعلق کتابوں کی راہ نمائی


سوال

 نماز حنفی مکمل دلائل کے ساتھ درکار ہے۔

جواب

احناف کی نماز کا مکمل طریقہ  رسول اللہ ﷺ  سے ثابت ہے، اور مسنون طریقہ ہے۔   چند فروعی مسائل میں ائمہ متبوعین  کے  درمیان اختلاف ہے۔ یہ ایک تفصیل طلب موضوع ہے، اور  اس موضوع پر مستقل کتابیں موجود ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں :

احناف کی نماز کے  دلائل کی تفصیل  فقہاءِ احناف کی کتابوں میں مفصل موجود ہے، مثلًا شرح معانی الاثار (طحاوی) ،مبسوط سرخسی ، بدائع الصنائع،  محیط برہانی  اور اعلاء السنن وغیرہ  میں اس کی تفصیل موجود ہے۔

اردو زبان میں جو کتابیں اس موضوع پر مستقل لکھی گئیں ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں :

(1) مسائلِ نماز (مولانا حبیب اللہ اعظمی رحمہ اللہ، استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند)

(2) نمازِ مدلل (مولانا فیض احمد ملتانی صاحب)

(3) مستند نمازِ حنفی (مولانا امداد اللہ انور، استاد جامعہ قاسم العلوم ملتان)

(4)"دلیل نماز  بہ جواب حدیث نماز" مؤلف : مفتی محمد شعیب اللہ خان 

(5)  اسی طرح "حنفی نماز مدلل" (احادیثِ طیّبہ کی روشنی میں)، (مولف: مفتی محمد سلمان زاہد)   

ان  کتابوں کا مطالعہ کرلیجیے۔

اس کے علاوہ نماز کے طریقے کی تفصیل اور مسائل کے لیے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا:

(1)  مولاناعاشق الٰہی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ''نمازِ مسنون'' مطالعہ کریں، یہ مختصر بھی ہے اور اس میں نمازکاطریقہ تفصیل کے ساتھ اور طہارت ونماز کے ضروری مسائل تحریرہیں۔

(2) مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب  ”نماز سنت کے مطابق پڑھیے“ بھی مفید ہے۔

(3) صوفی عبد الحمید صاحب رحمہ اللہ کی "نمازِ مسنون" ،   یہ قدرے تفصیلی کتاب ہے۔

زیادہ تفصیل اور مسائل  مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب رحمہ اللہ کی "عمدۃ الفقہ" میں دست یاب ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں