بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازعیدین کا حکم


سوال

عیدین کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے نمازعیدین کا پڑھنا واجب ہے،  البتہ خواتین کے لیے چوں کہ فرض نمازیں بھی  اپنی رہائش گاہ میں ہی پڑھنے کی تاکید آئی ہے، لہذا خواتین کے حق میں نماز عید پڑھنا واجب نہیں ہے، بلکہ نمازعیدین کےلیے عیدگاہ جانا مکروہ ہے،تاہم اگر خواتین مسجد حرم یا یامسجدنبوی میں موجودہوں مخصوص احاطے میں نمازِ عیدین پڑھ سکتی ہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وهي واجبة وهو الأصح."

(کتاب الصلاۃ، ‌‌الباب السابع عشر في صلاة العيدين،ج:1،ص:149،ط:المطبعۃ الکبریٰ الامیریہ)

الدرالمختار میں ہے:

"(تجب صلاتهما) في الأصح (على من تجب عليه الجمعة بشرائطها) المتقدمة (سوى الخطبة) فإنها سنة بعدها."

(کتاب الصلاۃ، باب العیدین،ج:2،ص:166،ط:سعید)

وفیہ ایضاً:

"(ويكره حضورهن الجماعة) ولو لجمعة وعيد ووعظ (مطلقا) ولو عجوزا ليلا (على المذهب) المفتى به لفساد الزمان، واستثنى الكمال بحثا العجائز والمتفانية،

وفی الرد تحتہ:

"(قوله ولو عجوزا ليلا) بيان للإطلاق: أي شابة أو عجوزا نهارا أو ليلا (قوله على المذهب المفتى به) أي مذهب المتأخرين."

(کتاب الصلاۃ ،باب الامامہ، ج:1،ص:566،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں