بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز توڑنے والی چیزیں


سوال

مبطلاتِ  نماز  کتنے ہیں؟

جواب

مندرجہ ذیل  چیزوں میں سے کسی ایک کے ارتکاب سے نماز فاسد ہوجاتی ہے:

1۔۔ بات کرنا،  خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ، بھول کر ہو یا قصداً۔

2۔۔ سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا۔

3۔۔ چھیکنے والے کے جواب میں  ”یرحمك اللّٰه“  کہنا۔ 

4۔۔ رنج کی خبر سن کر "إناللّٰه "یا پورا جملہ کہنا۔ اچھی خبر سن کر  ”الحمد للّٰه“  یا عجیب خبر سن کر ”سبحان اللّٰه “  کہنا۔

5۔۔ دکھ/ تکلیف کی وجہ سےآہ، یا اف وغیرہ کرنا۔

6۔۔ اپنے امام کے علاوہ  کسی دوسرے کو لقمہ دینا۔

7۔۔ نماز  میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔

8۔۔ اپنے مقتدی کے علاوہ کسی سے لقمہ لینا۔

9۔۔ قراءت  میں ایسی غلطی کرنا  جس سے نماز فاسد ہو جاتی ہو۔

10۔۔ عملِ کثیر یعنی: ایسا کام کرنا  کہ دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا۔

11۔۔ قصداً یا بھول کر کچھ کھانا پینا۔

12۔۔ قبلہ سے  سینہ کا پھر جانا۔

13۔۔  درد یا مصیبت کی وجہ سے  اس طرح رونا کہ آواز میں حروف پیدا ہو جائیں۔

14۔۔ نماز میں  ایسی آواز سے  ہنسنا جسے کم ازکم خود سن لے۔

15۔۔ امام سے آگے بڑھ جانا۔

یہ مختصراً نماز کے مفسدات  لکھے  گئے ہیں،   مزید تفصیل کے لیے ”نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا (مؤلف : مفتی انعام الحق صاحب)“ کا مطالعہ مفید رہے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں