نماز فجر کی ادائیگی میں کوتاہی کیسے دور ہوگی ؟
فجر کی نماز میں کوتاہی عموما ًرات کوزیادہ دیر تک جاگنے کی وجہ سے ہوتی ہے،فجر کے اہتمام کے لیے رات کو جلد سونے کا معمول بنایا جائے، بلاضرورت عشا کے بعد دیر تک نہ جاگے، اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے دل میں فجر کی نماز پڑھنے کا پکا ارادہ کرلے اور صبح جاگنے کے لیے حتی الوسع کوشش کرے، الارم وغیرہ بھی لگالے اور گھر والوں کو جگانے کا کہے، اور اگر ایسا کوئی نہ ہو تو جو دوست وغیرہ نماز کے عادی ہیں ان سے درخواست کرے کہ فجر میں اٹھانے کی ترتیب بنالیں،نیز سورۃ الکھف کی آخری چار آیات پڑھ کر سونے کا معمول بنائیں، اس کے ساتھ ساتھ دعاواستغفارکثرت سے کرتے رہیں، تو صدق نیت اور پختہ عزم کے ذریعہ فجر میں اٹھا جاسکتا ہے۔
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144404100544
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن