بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ کی دوسری تکبیر کے بعد غلطی سے رکوع کرنے کا حکم


سوال

نماز جنازہ  کی دوسری تکبیر کے بعد امام صاحب غلطی سے رکوع میں چلا گیا ،اس کے  فوراً بعد کھڑا ہو گیا ،تو  کیا نماز جنازہ   کا اعادہ ضروری تھا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر امام غلطی سے نماز جنازہ کی دوسری تکبیر کے بعد رکوع میں چلا گیا اور فوراً ہی کھڑا ہو گیا تو نماز جنازہ ادا ہوگئی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

ردالمحتار میں ہے:

"(قوله ليس من أعمالها) احتراز عما لو ‌زاد ‌ركوعا أو سجودا مثلا فإنه عمل كثير غير مفسد لكونه منها."

(کتاب الصلاۃ، باب: ما یفسد الصلاۃ  و ما یکرہ فیہا،1/624،ایچ ایم سعید)

ردالمحتار میں ہے:

" وفي البحر: ويفسدها ما أفسد الصلاة ."

(کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب فی صلاۃ الجنازۃ،2/207 ، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں