بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناخن کا جلانا درست نہیں


سوال

کیا ناخن جلانا جائز  ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ناخن جلانا درست نہیں ہے،اس کا حکم یہ ہے کہ  ناخن اور بال کاٹنے کے بعد اس کو دفنادیا جائے ۔

حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح میں ہے:

"و في الخانية: ينبغي أن يدفن قلامة ظفره و محلوق شعره و إن رماه فلا بأس و كره إلقاؤه في كنيف أو مغتسل لأن ذلك يورث داء و روي أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بدفن الشعر و الظفر و قال: لاتتغلب به سحرة بني آدم اهـ و لأنهما من أجزاء الآدمي فتحترم."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ص:527،ط:دار الكتب العلمية)

 فتاوی محمودیہ میں ہے:

"بال اورناخن کو جلانا جائز نہیں، ایسی عورتیں جو دفن نہیں کرسکتیں وہ کسی کپڑے یا کاغذ میں لپیٹ کر کہیں ڈال دیں، لیکن بالوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں۔"

(فتاوی محمودیہ ج:9، ص:401)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں