بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نجس جگہ پر سجدہ کرنا


سوال

کیا نجس جگہ پر سجدہ کرنے سےنماز ادا ہوجاتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ سجدہ کرتے وقت دونوں قدموں، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور پیشانی کی جگہ کا پاک ہونا شرط ہے،لہذا اگر سجدہ کی جگہ پر نجاست لگی ہو، تو نماز ادا نہیں ہوگی۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے: 
"يشترط طهارة "موضع القدمين"...."و" منها طهارة موضع "اليدين والركبتين" على الصحيح لافتراض السجود على سبعة أعظم....."و" منها طهارة موضع "الجبهة على الأصح."

(كتاب الصلوة، ص:209، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں