اگر کسی وجہ سے کان، ناک اور منہ ناپاک ہو جائیں تو اگر بڑے تالاب میں ڈبکی لگائے تو ایسا کرنے سے مذکورہ چیزیں پاک ہو جائیں گے، اگر ہاں تو ایک ڈبکی کافی ہوگی یا دو ڈبکی یا تین ڈبکی لگائیں یا کہ غالب گمان ہو جائے کہ میں پاک ہوگیا ہوں؟
صورت مسئولہ میں مذکورہ خواص یعنی: ناک،کان منہ میں اگر تالاب میں ڈبکی لگانے سے پانی چلا جاتا ہے اورنجاست(اگر ظاہری لگی ہوئی ہو) زائل ہوجاتی ہے تو وہ پاک ہو جائیں گے، اگرچہ ایک ہی ڈبکی کیوں نہ لگائی ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501102698
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن