بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناجائز طریقہ سے حاصل کی گئی کمائی کا حکم


سوال

میں نے یوٹیوب سے کچھ رقم کمائی بعد میں معلوم ہوا کہ یوٹیوب سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے اب ان پیسوں کو کہا ں استعمال کیا جائے؟

جواب

 ناجائز طریقہ سے حاصل کی گئی آمدنی کا  حکم یہ ہے کہ   اس  رقم  کو کسی مستحق زکات شخص کو  ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کردیا جائے ،اور اللہ تعالیٰ سے اپنے اس عمل پر  معافی مانگیں اور جائز طریقوں کے مطابق حلال اور پاکیزہ ذریعہ معاش تلاش کریں تاکہ آخرت میں پریشانی نہ ہو۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"والربح الحاصل بكسب خبيث ‌سبيله ‌التصدق به."

(کتاب الودیعۃ،ج11،ص112،ط؛دار المعرفۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں