بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناجائز تعلقات والے کی امامت


سوال

ایک امام کسی آوارہ عورت سے غلط تعلقات رکھتے ہیں اور اس کے گواہ موجودہیں، کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟

جواب

شخص مذکور کا یہ گناہ لوگوں پرعیاں ہے توایسا شخص فاسق ہے۔ ابتداءً اسے امام نہ بنایا جائے لیکن اگرپہلےسے امام مقررہو یااتفاقاً جماعت کرادے تواس کی امامت کراہت کے ساتھ جائز ہے۔بہتریہ ہے کہ اس سے افضل شخص موجود ہونے کی صورت میں یہ شخص نماز نہ پڑھائے۔ 

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (1 / 115):
و" لذا كره إمامة "الفاسق" العالم لعدم اهتمامه بالدين فتجب إهانته شرعا فلا يعظم بتقديمه للإمامة 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں