بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 محرم 1448ھ 19 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

نا جائز اولاد سے شادی حکم


سوال

میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا کسی کی ناجائزاولاد سے شادی جائزہےیانہیں؟

جواب

جائزتوہےالبتہ بہترنہیں ہےاس لیےکہ نکاح میں شریعت اس بات کی ترغیب دیتی ہےکہ لڑکا،لڑکی کےانتخاب کےوقت خاندانی شرافت کوبھی پیش نظررکھاجائےتاکہ ازداوجی زندگی کےلیےاورہونےوالی اولاد کی اچھی تربیت کےلیےمفیدثابت ہو۔ اخلاق کی پاکیزگی میں خاندانی شرافت کابڑادخل ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143101200585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں