بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نائرہ نام رکھنا


سوال

کیا نائرہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

"نائرہ "کے معنی ہیں:بغض اور عداوت ، ہیجان ہونا ، ، شعلہ ، لپٹ وغیرہ ۔ (فیروز اللغات)

اس لفظ کا معنی اچھا نہیں ہے؛   اس لیے یہ نام رکھنا درست نہیں؛ لہٰذا اس کے علاوہ کوئی اور نام رکھا جائے جس کا معنی اچھا ہونیز ہماری ویب سائٹ پر اچھے ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

معجم الوسیط میں ہے:

"(نأرت)

نائرة في الناس نأرا هاجت هائجة."

(باب النون جلد ۲ ص: ۸۹۵ ط: دار الدعوۃ)

وفیہ ایضا:

"(النائرة) المنيرة والعداوة والشحناء ويقال أطفأ ‌نائرة الحرب شرها وهيجها."

(باب النون جلد ۲ ص: ۹۶۲ ط: دارالدعوۃ)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406101333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں