بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نائمہ نام رکھنے کا حکم


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ کسی بچی کا نائمہ (Naima) نام رکھنا کیسا ہے اور اس نام کے معنی کیا ہے، راہنمائی فرمائیں ؟

جواب

’’نائمہ ‘‘کےمعنی ’’سونےوالی ‘‘کے ہے،اورنام کااثرمسمّی پرپڑتاہےاس لیےوہ زیادہ ترسوتی رہےگی ؛اس لیےاس لفظ سےنام نہ رکھاجائے توبہترہے،البتہ اس کی جگہ ’’ناعمہ یانعیمہ‘‘ مناسب ہے،جس کامعنی"نرم ونازک ،آسودہ حال  اورخوشگوار"ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(والناعمة، والمناعمة، والمنعمة، كمعظمة: الحسنة العيش والغذاء) المترفة، ومنه الحديث: ((إنها لطير ناعمة)) أي: سمان مترفة."

(جلد:33،صفحة:502،طبعة:دارإحياءالتراث)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(كتاب الحظروالإباحة:الفصل22،في تسمية الأولاد،ج:5،ص،362،ط:رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509102159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں