بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نئی بستی میں داخل ہونے کی مسنون دعا


سوال

نئی بستی میں داخل ہونے کی دعا؟

جواب

کسی نئی بستی میں داخل ہونے کی درج ذیل دعائیں   احادیث میں منقول ہیں:

(1) جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ ہو ،اور  مطلوبہ شہر یا بستی نظر آجائے تو یہ دعا پڑھے:

"( اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ ، وَرَبَّ الأَرَضِينِ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ ، فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا. "

ترجمہ:"اے اللہ! جو ساتوں آسمانوں اور ان سب چیزوں کا رب ہے جو آسمان کے نیچے ہیں، اور جو ساتوں زمینوں اور ان سب چیزوں کا رب ہے جو ان کے اوپر ہیں اور جو شیطانوں کا اور ان سب کا رب ہے جن کو شیطان نے گمراہ کیا ہے، اور جو ہواؤں کا اور ان چیزوں کا رب ہے جنہیں ہواؤں نے اڑایا ہے، سو ہم تجھ سے اس آبادی کی اور اس کے باشندوں کی خیر کاسوال کرتے ہیں، اور اس کے شر سے اور اس کی آبادی کے شر سے اور ان چیزوں کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں جو اس کے اندر ہیں۔"

(‌‌رواه النسائي، السنن الکبری، الدعاء عند رؤية القرية التي يريد دخولها، 117/8، ط: مؤسسة الرسالة)

یہ دعا کسی بھی نئی بستی میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی ہے، خواہ اس بستی میں ٹھہرنے کا ارادہ ہو یا نہ ہو۔

(2) كسی بستی میں داخل ہوتے وقت کی دعا:

جب کسی بستی میں ٹھہرنے کا ارادہ ہو، تو بستی میں داخل ہونے سے پہلے تین مرتبہ کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا» (ترجمہ: اے اللہ! تو ہمیں اس میں برکت دے)، پھر  یہ دعا پڑھے:

"اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا، وَجَنِّبْنَا وَبَاهَا، وَحَبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا، وَحَبِّبْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَا."

ترجمہ:"اے اللہ! تو ہمیں اس کے میوے نصیب فرما، اور یہاں کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت اور یہاں کے نیک لوگوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا فرما۔"

(مجمع الزوائد و منبع الفوائد، کتاب الأذکار، باب ما يقول إذا رأى قرية،  134/10، ط: مكتبة القدسي، القاهرة) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505102028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں