ناہرہ نام کا کیا مطلب ہے ؟
ناہرہ ، نھر ینھر سے اسم فاعل مؤنث کا صیغہ ہے ، جس کے معنی ہیں ڈانٹنے والی عورت۔ معنی کے اعتبار سے یہ اچھا نام نہیں ہے۔ ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔
مزید راہ نمائی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے حصہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،لنک درج ذیل ہے۔
معجم اللغة العربية المعاصرة میں ہے:
"نهر ينهر، نهرا، فهو ناهر، والمفعول منهور (للمتعدي)......
"نهر الشخص: زجره وأغضبه "نهر تلميذه-{وأما السائل فلا تنهر}- {فلا تقل لهما أف ولا تنهرهما}"
(5242، ن۔ھ۔ر، ج:3، ص:2292، ط:عالم الکتب)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512101230
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن