بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نغمہ نام رکھنا


سوال

کسی لڑکی کا نام ''نغمہ" رکھنا کیسا ہے شریعت میں اس طرح نام رکھنے کا  کیا حکم ہے اور اگر نغمہ نام رکھ دیا گیا تو کیا نکاح کے وقت کوئی رکاوٹ شریعت کی طرف سے آئے گی؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں جواب ارسال فرمائیں

جواب

نَغمہ کا معنی ہے: پڑھنے میں اچھی آواز یہ نام رکھ سکتے ہیں اور اگر یہ نام رکھ لیا تو نکاح کے وقت شریعت کی طرف سے کوئی ممانعت بھی نہیں ہوگی۔

البتہ  مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں  سے بھی  آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

"النَغمَة والنَغَمَة: نَغَم کا واحد ہے پڑھنے میں اچھی آواز۔  جمع: نَغمَات

النُغمَة: گھونٹ جمع: نُغَم"

(مصباح اللغات ص:892 ط:مکتبہ سید احمد شہید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100646

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں