بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جمادى الاخرى 1446ھ 07 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نفلی روزےکسی روز بھی رکھے جا سکتے ہیں؟


سوال

 کیا نفلی روزےکسی روز بھی رکھے جا سکتے ہیں؟ اور  سحری اور افطاری کا وقت کیا ہے؟

جواب

ماہ رمضان کے علاوہ عید الفطر کے دن یعنی یکم شوال اور ذوالحجہ کے مہینے میں  چاردن، یعنی دس ذوالحجہ سے لے کر تیرہ ذوالحجہ تک لگاتار چار دن تک نفلی روزے نہیں رکھ سکتے، بقیہ پورے سال رکھ سکتے ہیں،اور سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے اور افطاری کا وقت غروبِ  آفتاب کے بعد ہوتاہے۔  البتہ صبح صادق اور غروب آفتاب کے اوقات ہر علاقے میں  مختلف  ہوتے ہیں،اس  کے لیے اوقاتِ  نماز کےکسی معتمد نقشہ سے استفادہ کیا جاسکتاہے ۔

عمدة الأحكام من كلام خير الأنام صلى الله عليه وسلم میں ہے:

"عن أبي عبيد مولى ابن أزهر واسمه سعد بن عبيد - قال:شهدت ‌العيد ‌مع ‌عمر ‌بن ‌الخطاب - ‌رضي ‌الله ‌عنه - ‌فقال: ‌هذان ‌يومان ‌نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صيامهما: يوم فطركم من صيامكم ، واليوم الآخر: تأكلون فيه من نسككم."

( كتاب الصيام، باب افضل الصيام و و غيره، ص:142، ط: دار الثقافة العربية، دمشق - بيروت)

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"ويكره صوم يوم العيدين، وأيام التشريق ... ولا قضاءَ عليه إن شرع فيها ثم أفطر، كذا في الكنز، هذا في ظاهر الرواية عن الثلاثة". 

(کتاب الصوم،الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره،ج:1،ص:201،ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں