بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الاول 1446ھ 11 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نفلی اعتکاف کا حکم


سوال

نفلی اعتکاف کم سے کم کتنے دن کا ہوتا ہے ؟ طریقہ کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نفلی اعتکاف کے لیے کوئی خاص وقت اور مقدار کی شرط نہیں ہے، نفلی اعتکاف کچھ  لمحوں  کا بھی ہوسکتا ہے،جب بھی اور جتنے وقت کے لیے بھی آدمی مسجد میں داخل ہو نفلی اعتکاف کی نیت کرلے ، اس  کے بعد جتنا وقت مسجد میں گزرے گا آدمی کو نفلی اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا۔

نیز نفلی اعتکاف مسجد سے نکلنے کی صورت میں فاسد نہیں ہوتا ، بلکہ  مسجدِ شرعی کی حدود سے نکلتے ہی نفلی اعتکاف  پورا ہوکر ختم ہوجاتا ہے،  پھر دوبارہ مسجد میں آکر از سر نو نفل اعتکاف کی نیت کرکے دوبارہ اعتکاف کیا جاسکتا ہے، نیز اگر نفلی اعتکاف  مخصوص وقت کی نیت سے کیا ہو، مثلًا: رمضان کے آخری عشرے میں تین دن کا اعتکاف، تو اس مدت کے بعد  مسجد سے نکلنا جائز ہے، اس سے اعتکاف ختم ہوجائے گا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (ج:2، ص:323، ط:دار الكتاب الإسلامي):

’’(قوله: وأقله نفلا ساعة) لقول محمد في الأصل إذا دخل المسجد بنية الاعتكاف فهو معتكف ما أقام تارك له إذا خرج فكان ظاهر الرواية واستنبط المشايخ منه أن الصوم ليس من شرطه على ظاهر الرواية؛ لأن مبنى النفل على المسامحة حتى جازت صلاته قاعدا، أو راكبا مع قدرته على الركوب والنزول ونظر فيه المحقق في فتح القدير بأنه لا يمتنع عند العقل القول بصحة اعتكاف ساعة مع اشتراط الصوم له وإن كان الصوم لا يكون أقل من يوم وحاصله أن من أراد أن يعتكف فليصم سواء كان يريد اعتكاف يوم، أو دونه ولا مانع من اعتبار شرط يكون أطول من مشروطه ومن ادعاه فهو بلا دليل فهذا الاستنباط غير صحيح بلا موجب فالاعتكاف لايقدر شرعًا بكمية لاتصح دونها كالصوم بل كل جزء منه لايفتقر في كونه عبادة إلى الجزء الآخر ولم يستلزم تقدير شرطه تقديره. اهـ.‘‘

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144209201090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں