بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفلی اعتکاف کے متعلق چند سوالات


سوال

1- نفل اعتکاف کے لیے وقت کی نیت متعین کرنے سے کیا وہ واجب ہوجاتا ہے؟ جیسے کوئی کہے کہ میں 3 دن اعتکاف کروں گی تو یہ واجب ہے کہ 3 دن پورے کرے؟

2-  اگر حیض آیا یا کوئی شرط پوری نہ کی تو اس نفل اعتکاف کی بھی قضا ہو گی یا نہیں؟

3- متعین دنوں کی نیت سے نفل اعتکاف کرنے کا حکم نذر مطلق کی طرح ہے کہ اس کو پورا کرنا واجب ہو جائے گا؟

جواب

1- وجوب کے لیے نذر کے الفاظ ضروری ہیں، لہذا اگر کوئی شخص 3 دن نفل اعتکاف کی نیت کرے تو  اس پر تین دن اعتکاف کرنا واجب نہیں۔

2- اگر تین دن اعتکاف کی نیت کی اور حیض آگیا یا کوئی اور شرط پوری نہ کی تو نفلی اعتکاف کی قضا نہیں۔

3- متعین دنوں کے نفلی اعتکاف  کی نیت سے اعتکاف نذر کی طرح نہیں، اس کا پورا کرنا واجب نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 443):

"(وأقله نفلاً ساعة) من ليل أو نهار عند محمد وهو ظاهر الرواية عن الإمام لبناء النفل على المسامحة وبه يفتى والساعة في عرف الفقهاء جزء من الزمان لا جزء من  أربعة وعشرين كما يقوله المنجمون كذا في غرر الأذكار وغيره (فلو شرع في نفله ثم قطعه لايلزمه قضاؤه) لأنه لا يشترط له الصوم (على الظاهر) من المذهب وما في بعض المعتبرات أنه يلزم بالشروع مفرع على الضعيف قاله المصنف وغيره".

و في الرد:

"(قوله: مفرع على الضعيف) أي على رواية الحسن أنه مقدر بيوم ، أقول: لكن يعد ما صرح صاحب البدائع بلزومه بالشروع ذكر رواية الحسن ووجهها وهو أن الشروع في التطوع موجب للإتمام على أصل أصحابنا صيانة للمؤدي عن البطلان ثم ذكر رواية الأصل أنه غير مقدر بيوم، وأجاب عن وجه رواية الحسن بقوله وقوله: الشروع فيه موجب مسلم لكن بقدر ما اتصل به الأداء ولما خرج فما وجب إلا ذلك القدر فلا يلزمه أكثر من ذلك اهـ فعلم أن قول البدائع أولاً أنه يلزم بالشروع مراده به لزوم ما اتصل به الأداء لا لزوم يوم فهو مفرع على رواية الأصل التي هي ظاهر الرواية فافهم". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں