بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا


سوال

کیا ہم مردوں کے لیے نفل ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی  بھی قسم کی نفلی عبادت کرکے اس کا ثواب مردوں  اور   اور زندوں دونوں پہنچایا  جاسکتا ہے،لہذا   ایصالِ ثواب کا مختصر طریقہ یہ ہے کہ نفل پڑھنے  یا  کوئی نفل  عمل کرنے کے بعد صرف یہ نیت کرلیں یعنی دل میں یہ کہہ دیں کہ "یااللہ اس عمل کا ثواب فلاں فلاں شخص تک پہنچا دے"۔  

 فتاوی شامی میں ہے: 

"وفي البحر: ‌من ‌صام ‌أو ‌صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع."

(‌‌کتاب الصلاۃ، باب صلاة الجنازة، مطلب في زيارة القبور، ج:2، ص:243، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101281

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں