بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفع کا تناسب طے کیے بغیر شرکت کرنے کا حکم


سوال

میرے ایک رشتہ دار نے مجھ سے بزنس کے نام پر ساڑھے 13 لاکھ روپے لیے کہ وہ انویسٹمنٹ کر کے پرافٹ کے ساتھ واپس کریں گے،  اس بات کو 8سال ہو گئے ہیں،  نہ  انہوں نے کوئی پرافٹ دیا ہے اور نہ اصل رقم،  میرے پیسے کی قدر کم ہو گئی اب وہ مجھے کتنے پیسے واپس کرنے کے پابند ہیں؟   کیونکہ انہوں نے یہ جواب دیا ہے کہ میں نے پلاٹ خریدا تھا ،  کوئی پرافٹ نہیں ہوا میں آپ کو کہاں سے دوں ۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر رشتہ دار ثابت کردیتا ہے کہ اس نے آپ کی رقم سے پلاٹ لیا تھا تو آپ کا حق پلاٹ میں ہے اور آپ کے رشتہ دار کو خریدنے کی مزدوری ملے  گی۔باقی روپیہ ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے رشتہ دار سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں