نفیسہ نام رکھنا کیسا ہے؟
’’نفیسہ‘‘ لفظ’’نفاست‘‘ سے ماخوذ ہےجو کہ عربی اور اردو دونوں میں یکساں استعمال ہوتا ہے،جس کا معنیٰ خوبی اور صفائی وغیرہ کے آتے ہیں،اور یہ پاکیزگی سے کنایہ ہے،لہذا لفظِ’’نفیسہ‘‘ کا معنیٰ ہے عمدہ،قیمتی،محبوب، معزز ،مرغوب اور پاکیزہ ،لہذا یہ نام رکھنا شرعاً جائزہے، بلکہ صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہونے کی وجہ سے باعثِ برکت بھی ہے۔
"تاج العروس"میں ہے:
"وشيء نافس: رفع وصار مرغوبا فيه وكذلك رجل نافس ونفيس، والجمع: نفاس. وأنفس الشيء: صار نفيسا. وهذا أنفس مالي، أي أحبه وأكرمه عندي، وقد أنفس المال إنفاسا. ونفسني فيه: رغبني."
(ص:٥٧٢،ج:١٦،فصل النون مع السين،ط:ودار إحياء التراث)
"فیروز اللغات"میں ہے:
"نفاست:(نَ-فا-ست)(ع-ا-مؤنث)خوبی-صفائی۔۔۔نفیس:(نَ-فِیس)(ع-صف)عمدہ،قیمتی،پاکیزہ۔"
(ص:٦٨٤،ن-ف،ط:فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100627
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن