بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا نفل نماز سے بہتر اللہ کا ذکر ہے؟


سوال

کیا نفل نماز سے بہتر اللہ کا ذکر ہے؟

جواب

واضح رہے کہ دین و اسلام میں  ایمان لانے  کے بعد سب سے افضل  عبادت نماز ہے، جیسا کہ نبی کریم ﷺ  سے سوال کیا گیا کہ" اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کونسا ہے؟ "تو اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :"نماز کو اس کے مقررہ وقت پر قائم کرنا"۔لہذا جب فرض عبادات  میں سب سے افضل عبادت نماز ہے تو بالکل اسی طرح  نفل عبادات میں بھی سب سے افضل عبادت   نفل نماز ہے،  لہذا اس سے ثابت ہوا کہ نفل نماز    ذكر سے  افضل و بہتر ہے۔

حدیث میں ہے:

"حدثنا أبو الوليد هشام بن عبد الملك قال: حدثنا شعبة قال: الوليد بن العيزار أخبرني قال: سمعت أبا عمرو الشيباني يقول: حدثنا صاحب هذه الدار، وأشار إلى دار عبد الله، قال:سألت النبي صلى الله عليه وسلم: ‌أي ‌العمل ‌أحب ‌إلى ‌الله؟ قال: (الصلاة على وقتها). قال: ثم أي؟ قال: (ثم بر الوالدين). قال: ثم أي؟ قال: (الجهاد في سبيل الله). قال: حدثني بهن، ولو استزدته لزادني."

(صحيح البخاري،كتاب مواقيت الصلوة،باب: فضل الصلاة لوقتها،197/1 ط:دار ابن كثير، دار اليمامة)

"حدثنا علي بن محمد قال: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن منصور، عن سالم بن أبي الجعد، عن ثوبان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «استقيموا، ولن تحصوا، ‌واعلموا ‌أن ‌خير ‌أعمالكم ‌الصلاة، ولا يحافظ على الوضوء إلا مؤمن»."

(سنن ابن ماجه،كتاب الطهارة وسننها،باب المحافظة على الوضوء،101/1،ط:دار إحياء الكتب العربية)

مجموع الفتاوی میں ہے:

فإن ‌الصلاة ‌أفضل ‌من ‌الذكر ‌المجرد ‌بالنص ‌والإجماع. والصلاة ذكر الله لكنها ذكر على أكمل الوجوه فكيف يفضل ذكر الله المطلق على أفضل أنواعه؟

(فصل قاعدة الحسنات،193/20،ط:مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں