بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز میں ایک سورت متعدد بار پڑھنا


سوال

1: ایک آدمی نفل نماز یا  نمازِ حاجات میں ایک سورت کو ایک رکعات میں سو بار پڑھتا ہے اور دوسری رکعات میں یہی سورت یا دوسری سورت  100 بار پڑھتا ہے، تو اس کی نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

2: سورۂ یاسین کو  نفل نماز میں ایک رکعات میں تین چار  بار پڑھنا جائز ہے یا ناجائز، نماز ہوتی یا نہیں ؟

جواب

نفل نماز میں  ایک ہی رکعت میں ایک سورت  متعدد بار پڑھنا بلا کراہت جائز ہے، تاہم فرض نماز میں بلا ضرورت  ایسا کرنا مکروہ ہے، لہذا نماز حاجات یا دیگر نفل نماز میں  سورۂ فاتحہ کے بعد  کسی سورت کو  100مرتبہ  پڑھنا یا سورۂ یاسین  کو تین ، چار مرتبہ پڑھنا جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويكره تكرار السورة في ركعة واحدة في الفرائض ولا بأس بذلك في التطوع كذا في فتاوى قاضي خان وإذا كرر آية واحدة مرارا فإن كان في التطوع الذي يصلي وحده فذلك غير مكروه وإن كان في الصلاة المفروضة فهو مكروه في حالة الاختيار وأما في حالة العذر والنسيان فلا بأس. هكذا في المحيط."

(1/ 107،  كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں