بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو القعدة 1446ھ 22 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

بیماری سے شفاپانے کے لیے وظیفہ


سوال

 میں پچھلے 8 سالوں سے بیمار ہوں، مجھے ایسی بیماری ہے جو بہت ہی کم ہے، 8 سالوں میں یہ آہستہ آہستہ بڑھی، اب آ کر میں بغیر سہارے کے چل بھی نہیں سکتا ، علاجِ بھی کروا رہا ہوں اور بہت جگہ سے دم وغیرہ بھی کروائے، لیکن کچھ فرق نہیں پڑا،  برائے مہربانی مجھے کوئی پڑھائی بتائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔شکریہ۔

جواب

سائل کو چاہیے کہ حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی اور حلال غذا کے استعمال کا اہتمام کرے، اور اس کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ اور سورہ تکویر (اذ الشمس کورت) تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتا رہے۔ اور مندرجہ ذیل دعا کا کثرت کے ساتھ اہتمام کرے:

"اَللّهمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ البَرصِ وَ الْجُنُونِ وَ الْجُذَامِ وَ مِنْ سَيْئِ الأسْقَامِ". 

نیز  آیاتِ شفا پڑھ کر اپنے اوپردم کرے، اور اپنی غذا  اور دواؤں  پر  بھی دم کرکے  استعمال کرے، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1۔ وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ

2۔ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

3۔ يَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُه‘ فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ

4۔ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا

5۔ وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ

6۔ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّشِفَآءٌ

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144609100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں