بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبیوں کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام لگانے کی وجہ


سوال

نبیوں کے نام کے ساتھ ہم "علیہ سلام" کیوں لگاتے ہیں، اس کا حکم کہاں سے آیا ہے؟

جواب

نبیوں کے ناموں کے ساتھ دعائیہ جملہ (علیہ السلام)  قرآنِ کریم کی اتباع میں ہے، اللہ تبارک و تعالی نے سورۂ صافات میں کئی نبیوں کا ذکر فرماکر ان پر سلام بھیجا ہے، مثلًا: سلام على نوح في العالمین، سلام على ابراهیم، سلام على موسیٰ و هارونو غیرہ، اور اسی سورت کے آخر میں فرمایا: {و سلام على المرسلین}، نیز باری تعالیٰ  نے سورہ احزاب میں مسلمانوں کو رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام بھیجنے کا حکم فرمایا ہے، ارشاد ہے: :{يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما}اس حکم کی تعمیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاءِ عظام  علیہم السلام کے ناموں کے ساتھ  مختصر الفاظ میں "علیہ الصلاۃ والسلام"  کہا جاتا ہے، ۔

مختصر تفسير البغوي المسمى بمعالم التنزيل (5/ 761)

قوله تعالى: {إن الله وملائكته يصلون على النبي} [الأحزاب: 56] قال ابن عباس: أراد إن الله يرحم النبي، والملائكة يدعون له. وعن ابن عباس أيضا: يصلون يتبركون. وقيل: الصلاة من الله الرحمة ومن الملائكة الاستغفار، {يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه} [الأحزاب: 56] أي ادعوا له بالرحمة، {وسلموا تسليما} [الأحزاب: 56] أي حيوه بتحية الإسلام. وقال أبو العالية: صلاة الله: ثناؤه عليه عند الملائكة، وصلاة الملائكة الدعاء. عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشرا»

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں