"نبتھل"نام کے بارےمیں رہ نمائی فرمائیں؟
نبتهل: ابتہال سے ہے ،جس کامعنی ہے گڑ گڑا کر دعا کرنا، اس معنی کے اعتبار سے" نبتهل"کامعنی ہوگا ہم گڑ گڑ اکر دعا کرتے ہیں ، اس لیے" نبتهل "کے بجائے" مبتهل" (یعنی گڑ گڑا کر دعاکرنے والا) نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے ۔
المعجم الوسيط میں ہے :
"(ابتهل) إلى الله تضرع واجتهد في الدعاء".
( باب الباء ج: 1 ص: 74 ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101340
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن