بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبیھہ نام رکھنے کا حکم


سوال

 نبیھہ یہ نام عربی میں کیسے لکھا جائےگا۔ نبیھہ کا کیا مطلب ہے اور کیا یہ نام رکھا جاسکتا ہے؟

جواب

نبیھہ کا معنی شریف، سمجھ دار، عقل مند، مشہور اور قابلِ احترام کے ہیں، لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے، اس کا رسم الخط  "نَبِیھَہ" ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"وشيء نبه ونبه أي مشهور. ورجل نبيه: شريف. ونبه الرجل، بالضم: شرف واشتهر نباهة فهو نبيه ونابه، وهو خلاف الخامل. ونبهته أنا: رفعته من الخمول. يقال: أشيعوا بالكنى فإنها منبهة. وفي الحديث:

فإنه منبهة للكريم أي مشرفة ومعلاة من النباهة. يقال: نبه ينبه إذا صار نبيها شريفا. والنباهة: ضد الخمول، وهو نبه. وقوم نبه كالواحد؛ عن ابن الأعرابي، كأنه اسم للجمع. ورجل نبه ونبيه إذا كان معروفا شريفا"

(حرف ھ فصل ن ج نمبر ۱۳ ص نمبر ۵۴۷، دار صادر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100536

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں