بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک


سوال

کسی نے بتایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارکہ 95 سال ہے،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک تو 63 سال ہے ،براہ مہربانی کر کے اس پر ذرا روشنی ڈالیں۔

جواب

 واضح رہے کہ چاند کے حساب سے  جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی عمر مبارک تریسٹھ  (63) سال ہے، اور شمسی حساب  (یعنی: عیسوی  کلینڈر کے حساب ) سے  جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک اکسٹھ (61)  سال  ہے۔لہٰذا صورت مسئولہ میں کسی  صاحب کا یہ کہنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک (95)  سال تھی، یہ بات درست نہیں۔

"وبذلك يكون الرسول -صلوات الله وسلامه عليه- قد مضى في هذه الدنيا ثلاثًا وستين سنة قمرية وثلاثة أيام، وهو يوازي بالسنين الشمسية واحدًا وستين عامًا وأربعة وثمانين يومًا..

(القول المبين في سيرة سيد المرسلين ص: 396، ط. دار الندوة الجديدة بيروت)

التحرير والتنوير  میں ہے:

"فالتفاوت بين أيام السنة القمرية وأيام السنة الشمسية يحصل منه سنة قمرية كاملة في كل ثلاث وثلاثين سنة شمسيةً ، فيكون التفاوت في مائة سنة شمسيةٍ بثلاث سنين زائدة قمرية" .

(التحرير والتنوير «تحرير المعنى السديد وتنوير العقل الجديد من تفسير الكتاب المجيد» لمحمد الطاهر بن محمد بن محمد الطاهر بن عاشور التونسي :  تفسير قوله تعالى: وَلَبِثُواْ فِى كَهْفِهِمْ ثَلاثَ مِئَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُواْ تِسْعًا 15/ 301، ط. دار سحنون للنشر والتوزيع - تونس - 1997 م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں