بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی اور رسول میں فرق


سوال

میں پشاور میں رہتا ہوں،  مجھے نبی اور رسول میں فرق معلوم کرنا تھا،  مگر جو اوپر جواب لکھا ہے مُجھے اس کی سمجھ نہیں آئی،  مجھے آسان الفاظ میں فرق سمجھائیں!

جواب

نبی اور رسول میں فرق کے بارے میں علماء کی مختلف آراء ہیں، آسانی کے لیے اتنا سمجھ لیں کہ نبی ہر اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کو اللہ پاک کی طرف سے وحی آتی ہو اور رسول اس شخص کو کہا جاتا ہے جسے وحی بھی آتی ہو اور اس کو باقاعدہ نئی کتاب یا نئی شریعت بھی دی گئی ہو، جیسے موسی علیہ السلام نبی بھی ہیں اور رسول بھی جبکہ ان کے بھائی ہارون علیہ السلام صرف نبی ہیں، رسول نہیں ہیں۔

تفسیر رازی میں ہے:

"ذكروا في الفرق بين الرسول والنبي أمورا: أحدها: أن الرسول من الأنبياء من جمع إلى المعجزة الكتاب المنزل عليه، والنبي غير الرسول من لم ينزل عليه كتاب، وإنما أمر أن يدعو إلى كتاب من قبله".

(سورة الحج، وما أرسلنا من قبلك من رسول ولا نبي... الآية، 23/ 236، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں