بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کن ناموں سے پکارا جائے؟


سوال

  کن ناموں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا جا سکتا ہے ؟ 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے تمام اسمائے مبارکہ سے پکارنا شرعاً جائز ہے ۔

حدیث میں ہے :

"عن محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لي خمسة أسماء: أنا محمد، وأحمد، وأنا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر، وأنا الحاشر الذي يحشر الناس على قدمي، وأنا العاقب".

(باب ما جاء فی اسماء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،ج:3،ص:1299،دارابن کثیر )

اور اگر آپ کے سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو دوبارہ سوال ارسال فرمائیں ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101376

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں