بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم ﷺ کے لیے مقامِ محمود کی دعا


سوال

"یقینًا  فائز فرمائے گا آپؐ کو آپؐ کا رب مقام محمود پر"کیا اللہ کے اس وعدے کے بعد بھی انسان آپ ﷺ کے لیے  اس مقام کی دعا کر سکتا ہے؟

جواب

اذان کے بعد   کی مسنون دعا  (جو نبی کریم ﷺ نے خود تلقین فرمائی ہے) میں نبی کریم ﷺ کے لیے "مقامِ محمود"  کی اللہ سے دعا کرنے کے الفاظ ہیں؛ لہٰذا ہر اذان کے بعد آپ ﷺ کے لیے مقامِ محمود کی دعا کرنی چاہیے، اس دعا کا ایک بہت بڑا  فائدہ مؤمنوں کے لیے یہ ہے کہ اس کی برکت سے قیامت کے دن نبی کریم ﷺ  کی شفاعت نصیب ہوگی!

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (5 / 121):

"حدثنا علي بن عياش قال حدثنا شعيب ابن أبي حمزة عن محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من قال حين يسمع النداء اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة."

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (5 / 123):

"فإن قلت: هل الإتيان بهذه الألفاظ المذكورة سببا لاستحقاق الشفاعة، أو غيرها يقوم مقامها؟ قلت: روى الطحاوي من حديث عبد الله بن مسعود، رضي الله تعالى عنه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: (ما من مسلم يقول، إذا سمع النداء، فيكبر المنادي فيكبر، ثم يشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأن محمدا رسول الله، فيشهد على ذلك ثم يقول: اللهم أعط محمدا الوسيلة واجعله في الأعلين درجته، وفي المصطفين محبته، وفي المقربين ذكره إلا وجبت له شفاعتي يوم القيامة)."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200952

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں