بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جمادى الاخرى 1446ھ 04 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلۂ نسب مبارک


سوال

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب نامے میں آپ نے بتایا کہ، والدہ کی طرف سے آپ کا سلسلہ نسب یوں ہے: عبد مناف بن زہرہ بن کلاب۔ جبکہ والد کی طرف سے نسب نامہ یہ ہے: عبد مناف بن قصی بن کلاب۔ اس میں عبد مناف کا نام دونوں جانب آتا ہے، لیکن والد کی جانب سے ولدیت قصی ہے اور والدہ کی جانب سے زہرہ ہے۔کیا یہ دونوں سلسلے عبد مناف پر جا کر مل جاتے ہیں؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب مبارک کے دو سلسلے ہیں:

۱۔پدری (یعنی والد کی طرف سے) سلسلہ۔

۲۔مادری (یعنی والدہ کی طرف سے) سلسلہ۔

نسب کے یہ دونوں سلسلے’’عبد مناف‘‘ پر جاکر مل جاتے ہیں۔ تفصیل درج ذیل ہے:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبد اللہ کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے:

"مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ المُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلاَبِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعبِ بْنِ لؤَيِّ بْنِ غالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسَ بْنِ مُضَرَ بْنِ نِزَارِ بْنِ مَعَدِّ بْنِ عَدْنَانَ".

(صحيح البخاري، كتاب مناقب الأنصار، باب مبعث النبي-صلّى الله عليه وسلّم-، ج: 5، ص: 44، ط:دار طوق النجاة)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے:

"مُحَمَّدُ بْنُ آمِنَةَ بِنْتِ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ بْنِ كِلابِ".

(الروض الأنف، ج: 2، ص: 5، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

عبد مناف کی پانچ اولاد یں تھیں۔ ان میں سے ہاشم، جن کی نسل سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پدری سلسلہ ہے، اور وہب، جن کی نسل سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مادری سلسلہ ہے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144603101935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں