بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت کی چھ وجوہات


سوال

وہ کون سی  چھ  باتیں  ہیں  جن  کی  وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو  دیگر انبیاءِ کرام علیہم السلام  پر فضیلت دی گئی؟

جواب

صحیح  مسلم  میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے  کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

مجھے  انبیاء پر چھے وجوہات کی بنا پر فضیلت دی گئی ہے: 

1-   مجھے جوامع الکلم دیے گئے ۔

2-  رعب سے میری مدد کی گئی ۔

3-  مالِ غنیمت کو میرے لیے حلال کیا گیا ۔

4 -  زمین کو  میرے  لیے نماز  کی جگہ اور پاکی کا ذریعہ قرار دیا گیا ۔

5- مجھے تمام مخلوق کی جانب بھیجا گیا ۔

6- مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کیا گیا۔  

"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ ".

(صحيح مسلم ، كِتَابٌ : الْمَسَاجِدُ وَمَوَاضِعُ الصَّلَاةِ ، رقم الحديث : ٥٢٣)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں