بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 جُمادى الأولى 1446ھ 03 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آنحضرت کہنا


سوال

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم" کہنا کیسا ہے ؟ مطلب یہ کہ کیا ہم آنحضرت کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ لفظ "آں"  اردو زبان میں اسم اشارہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے، البتہ جب یہ حضرت کے ساتھ استعمال ہو یعنی "آنحضرت" تو اس سے مراد "حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں۔ اور یہ لفظ بطور تعظیم کے استعمال ہوتا ہے۔

اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو   "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا آں سرورصلی اللہ علیہ وسلم" کہنا درست ہے۔

فیروز اللغات میں ہے:

"آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، آں سرور صلی اللہ علیہ وسلم، وہ بزرگ،  وہ سردار، تعظیما پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نام کی جگہ بولتے ہیں."

(آن، آنحضرت، ص:27، ط: فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512101193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں