بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرانے کا ثبوت


سوال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کروائی ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ فرائض کے بعد دعا کرنے کا ثبوت احادیثِ مبارکہ سے ملتا ہے، اور احادیث مبارکہ میں فرائض کے بعد دعا کرنے کو دعا کی قبولیت کے اوقات میں شمار کیا گیاہے، چناں چہ  سنن ترمذی میں حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے) عرض کیا گیا کہ ’’اے اللہ کے رسول! کونسی دعا (اللہ کی بارگاہ میں) زیادہ سنی جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد۔‘‘

فرائض کے بعددعاکرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورسلف صالحین سے ثابت ہےاور دعا کے آداب میں سے ہے کہ ہاتھ اٹھا کر دعا کی جائے  اور آں حضرت ﷺ سے بھی  دعا میں ہاتھ اٹھانا ثابت ہے، نیز  فرض نماز کے بعد مختلف روایات میں مختلف دعائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نماز پڑھنے کے بعد مانگی ہیں،  دعا میں  ہاتھ اٹھانا حضور ﷺکی عادتِ شریفہ تھی ، چناچہ ذیل میں روایات ملاحظہ کریں :

1۔ حضرت سائب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں  کہ رسول اللہ ﷺجب دعا فرماتے تھے تو اپنے دونوں  ہاتھ مبارک اٹھاتے اور فارغ ہوتے تو ان دونوں  کو اپنے چہرے پر پھیرتے۔

2۔ حضرت مالک بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا : جب تم اللہ سے دعا کرو تو ہاتھوں  کی ہتھیلیوں  سے کرو، ہاتھوں  کی پشت سے نہ کرو ۔

3۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں  ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں  سے سوال کیا کرو اور ہاتھوں  کی پشت سے نہ کرو ،پس جب دعا سے فارغ ہوجاؤ تو  ہاتھوں  کو اپنے چہرے پر پھیر لو ۔

4۔ " کنزالعمال" میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جوبندہ نمازکے بعدہاتھ اٹھاکراللہ تعالیٰ سے دعاکرتاہے اورکہتاہے کہ اے میرے معبود....اللہ تعالیٰ اس کی دعا کوضرورقبول فرماتے ہیں ،اسے خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹاتے۔

5۔ حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا: تمہارا رب حیا والا اور کریم ہے، اپنے بندے سے حیا کرتاہے ،جب وہ اپنے ہاتھوں  کو اس کے سامنے اٹھاتا ہے کہ ان کو خالی واپس لوٹا دے ۔

6۔ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: ’’نماز دو دو ( رکعت ) ہے، ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھیے، خشوع، خضوع اور عاجزی اختیار کیجیے اور اپنے ہاتھ اٹھائیے، ( نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم) فرماتے تھے: اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیاں اپنے چہرے کی جانب کرتے ہوئے اپنے ہاتھ اپنے رب کی طرف اٹھائیے اور کہیے اے میرے پروردگار! اے میرے پروردگار!، جس نے ایسا نہیں کیا وہ ایسا ایسا ہے۔ ابن مبارک کے علاوہ دوسرے راوی اس حدیث کو ( اس طرح ) بیان کرتے ہیں: ( نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ) جس نے ایسانہیں کیا تو وہ نماز ناقص ہے۔    ‘‘ 

اس طرح کی روایات فرض نمازوں کے بعدہاتھ اٹھاکراجتماعی دعاکے ثبوت واستحباب کے لیے کافی ہیں؛ اس لیے نماز کے بعد دعاپر نکیر کرنا یا اسے بدعت کہنا درست نہیں،  تاہم اسے سنتِ مستمرہ دائمہ کہنا مشکل ہے،اس بنا پراس کو ضروری اورلازم سمجھ کرکرنا،اورنہ کرنے والوں پرطعن وتشنیع کرنا بھی درست نہیں۔ اور یہ دعا سر اً افضل ہے، البتہ تعلیم کی غرض سے  کبھی کبھار امام  جہراً بھی دعا کرا سکتا ہے۔

حضرت علامہ محمدانورشاہ کشمیری رحمہ اللہ نے ' فیض الباری' میں اور محدث العصر حضرت مولانا محمد یوسف بنوری نوراللہ مرقدہ نے اپنے فتاویٰ میں لکھاہے کہ فرائض کے بعد موجودہ ہیئت کے مطابق اجتماعی دعا کرنا سنت مستمرہ تو نہیں ہے، لیکن اس کی اصل ثابت ہے ؛ اس لیے یہ بدعت  نہیں ہے، اسے بدعت کہنا غلو ہے۔

سنن أبی داؤد میں ہے:

"عن علي بن أبي طالب، قال: كان النبي صلى عليه وسلم إذا سلم من الصلاة، قال: ’’اللهم ‌اغفر ‌لي ‌ما ‌قدمت ‌وما ‌أخرت، ‌وما ‌أسررت ‌وما ‌أعلنت، ‌وما ‌أسرفت ‌وما ‌أنت ‌أعلم ‌به ‌مني، ‌أنت ‌المقدم ‌وأنت ‌المؤخر، ‌لا ‌إله ‌إلا ‌أنت."

(باب ما يقول الرجل إذا سلم، رقم:1509، ج:2، ص:83، ط:المكتبة العصرية)

سنن أبی داؤد میں ہے:

"عن ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم: كان إذا أراد أن ينصرف من صلاته استغفر ثلاث مرات، ثم قال: اللهم فذكر معنى حديث عائشة رضي الله عنها."

(باب ما يقول الرجل إذا سلم، رقم:1513، ج:2، ص:84، ط:المكتبة العصرية)

سنن أبی داؤد میں ہے:

"عن ‌عقبة ‌بن ‌عامر، قال: ’’أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقرأ بالمعوذات دبر كل صلاة." 

(باب ما يقول الرجل إذا سلم، رقم:1523، ج:2، ص:86، ط:المكتبة العصرية)

سنن ترمذی میں ہے:

"عن أبي أمامة، قال: قيل يا رسول الله: ‌أي ‌الدعاء ‌أسمع؟ قال: جوف الليل الآخر، ودبر الصلوات المكتوبات."

(أبواب الدعوات، باب، رقم :3499، ج:5، ص:404، ط:دار الغرب الإسلامي)

سنن ترمذی میں ہے:

"عن الفضل بن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌الصلاة ‌مثنى ‌مثنى، تشهد في كل ركعتين، وتخشع، وتضرع، وتمسكن، وتقنع يديك، يقول: ترفعهما إلى ربك، مستقبلا ببطونهما وجهك، وتقول: يا رب يا رب، ومن لم يفعل ذلك فهو كذا وكذا."

(أبواب الصلاة، باب ما جاء في التخشع في الصلاة، رقم:385، ج:1، ص:495، ط:دار الغرب الإسلامي)

المعجم الکبیر للطبرانی میں ہے:

"حدثنا محمد بن أبي يحيى، قال: رأيت عبد الله بن الزبير ورأى رجلا ‌رافعا ‌يديه بدعوات قبل أن يفرغ من صلاته، فلما فرغ منها، قال: ’’إن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يكن يرفع يديه حتى يفرغ من صلاته‘‘."

(محمد بن أبي يحيى الأسلمي، عن ابن الزبير، رقم:324، ج:13، ص:129، ط:مكتبة ابن تيمية القاهرة)

عمل الیوم و اللیلۃ میں ہے:

"عن أنس بن مالك، رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال:  ما من عبد بسط كفيه في دبر كل صلاة، ثم يقول: اللهم إلهي وإله إبراهيم، وإسحاق، ويعقوب، وإله جبرائيل، وميكائيل، وإسرافيل عليهم السلام، أسألك أن تستجيب دعوتي، فإني مضطر، وتعصمني في ديني فإني مبتلى، وتنالني برحمتك فإني مذنب، وتنفي عني الفقر فإني متمسكن، إلا كان حقا على الله عز وجل أن لا يرد يديه خائبتين."

(عمل اليوم و الليلة لابن السني، رقم: 138، ص:121، ط: دار القبلة جدة)

تفسیر قرطبی میں ہے:

"فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ (7) وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب  (8)".

فيه مسألتان: الأولى- قوله تعالى: (فَإِذَا فَرَغْتَ) قال ابن عباس وقتادة: فإذا فرغت من صلاتك فانصب أي بالغ في الدعاء وسله حاجتك."

(سورة الشرح ’’94‘‘، ج:20، ص:108، ط:دار الكتب المصرية)

معارف السنن میں ہے:

"قد راج في كثير من البلاد الدعاء بهيئة اجتماعية رافعين ايديهم بعد الصلوات المكتوبة، و لم يثبت ذلك في عهده صلي الله عليه و سلم و بالاخص بالمواظبة، نعم ثبتت ادعية كثيرة بالتواتر بعد المكتوبة و لكنها من غير رفع الايدي و من غير هيئة اجتماعية، نعم ثبت دعاؤه صلي الله عليه و سلم برفع اليدين باجتماع بعد النافلة في واقعتين: احدهما واقعة بيت ام سليم رضي الله عنها حين صلي فيه السبحة و دعا لانس، رواه مسلم."

(كتاب الصلوة، باب ما جاء في كراهية ان یخص الامام نفسه بالدعاء، ج:3، ص:409، ط:سعید)

معارف السنن میں ہے:

"فهذه و ما شاكلها من الروايات في الباب تكاد تكفي حجة لما اعتاده الناس في البلاد من الدعوات الاجتماعية دبر الصلوات .... و يقول النووي في شرح المهذب: الدعاء للامام و الماموم و المنفرد مستحب عقب كل الصلوات بلا خلاف ..... و بالجملة التزامه كسنة مستمرة دائمة يشكل ان يكون عليه دليل من السنة."

(كتاب الصلوة، باب ما يقول اذا سلم، ج:3، ص:123، 124، ط:سعيد)

مراقی الفلاح میں ہے:

"ويستحب للإمام بعد سلامه أني يتحول إلى يساره لتطوع بعد الفرض وأن يستقبل بعده الناس ويستغفرون الله ثلاثا ويقرءون آية الكرسي والمعوذات ويسبحون الله ثلاثا وثلاثين ويحمدونه كذلك ويكبرونه كذلك ثم يقولون لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير ثم يدعون لأنفسهم وللمسلمين رافعي أيديهم ثم يمسحون بها وجوههم في آخره.

"ثم يدعون لأنفسهم وللمسلمين" بالأدعية المأثورة الجامعة لقول أبي أمامة قيل يا رسول الله أي الدعاء أسمع؟ قال: "جوف الليل الأخير ودبر الصلوات المكتوبات" ولقوله صلى الله عليه وسلم: "والله إني لأحبك أوصيك يا معاذ لا تدعن دبر كل صلاة أن تقول اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك" "رافعي أيديهم" حذاء الصدر وبطونها مما يلي الوجه بخشوع وسكون."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة، فصل في الأذكار الواردة بعد الفرض، ص:119، ط:المكتبة العصرية)

العرف الشذی للعلامۃ الکشمیری میں ہے:

"وليعلم أن الدعاء المعمول في زماننا من الدعاء بعد الفريضة رافعين أيديهم على الهيأة الكذائية لم تكن المواظبة عليه في عهده عليه الصلاة والسلام."

(أبواب الصلاة، باب ما جاء في كراهية أن يخص الإمام نفسه بالدعاء، ج:1، ص:346، ط: دار إحياء التراث العربي)

مجموع شرح المھذب میں ہے:

"قد ذكرنا استحباب الذكر والدعاء للإمام والمأموم والمنفرد وهو مستحب عقب كل الصلوات بلا خلاف وأماما اعتاده الناس أو كثير منهم من تخصيص دعاء الإمام بصلاتي الصبح والعصر فلا أصل له وإن كان قد أشار إليه صاحب الحاوى فقال ان كانت صلاة لا يتنقل بعدها كالصبح والعصر استدبر القبلة واستقبل الناس ودعا وإن كانت مما يتنفل بعدها كالظهر والمغرب والعشاء فيختار أن يتنفل في منزله وهذا الذي أشار إليه من التخصيص لا أصل له بل الصواب استحبابه في كل الصلوات ويستحب أن يقبل على الناس فيدعو والله أعلم."

(كتاب الصلاة، مسائل تتعلق بالإشارة بالمسبحة، ج:3، ص:488، ط:إدارة الطباعة المنيرية)

اس مسئلہ میں اکابر علماءِ کرام نے خوب تحقیق و عرق ریزی کے بعد تفصیلی رسائل تحریر کیے ہیں جن میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وصحابہ کا معمول نقل کیا ہے؛ دیکھیے:

’’استحباب الدعوات عقيب الصلوة‘‘  مؤلف:حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ۔

’’النفائس المرغوبة في حكم الدعاء بعد المكتوبة‘‘مؤلف: حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ (مفتی اعظم ہند)۔

’’التحفة المرغوبة في أفضلية الدعاء بعد المكتوبة‘‘ مؤلف: حضرت مولانا مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی رحمہ اللہ۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410100147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں