بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سو بار منقول ہونے والا استغفار


سوال

کون سااستغفار محمد صلی اللہ علیہ وسلم  100 بار پڑھتے تھے؟

جواب

  استغفار  کے یہ کلمات  " رَبِّ اغفِر لي وتُب علىَّ، إنَك أنتَ التَّوابُ الرحيم" نبی علیہ السلام سے ایک مجلس میں 100 بار پڑھنا منقول ہے۔ استغفار کے مذکورہ کلمات کے آخر میں "التَّوابُ الرَّحِيْم" اور "التَّوابُ الغَفُوْر" دونوں طرح ہی منقول ہے۔

سنن ابی داؤد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے:

" حدَّثنا الحسنُ بنُ عليٍّ، حدَّثنا أبو أسامةَ، عن مالك بن مِغوَل، عن محمد بن سُوقَةَ، عن نافع عن ابن عمر قال: إنْ كنَّا لنعُدُّ لرسولِ الله - صلَّى الله عليه وسلم - في المجلسِ الواحِدِمئة مرةِ "رَبِّ اغفِر لي وتُب علىَّ، إنَك أنتَ التَّوابُ الرحيم."

(كتاب الصلاة،باب في الإستغفار،222/1،ط:رحمانية)

"ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: ’’ہم ایک مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سو مرتبہ (استغفار کا یہ کلمہ پڑھنا) شمار کیا کرتے تھے: "رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ."

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144311102188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں