بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نبیہ نام رکھنا


سوال

نبیہہ منتہا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

نبیہہ (نَبِيْهَة) کا معنی شریف، سمجھ دار، عقل مند، مشہور اور قابلِ احترام کے ہیں، لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے، اس کا رسم الخط  نبیہہ (نَبِيْهَة) ہے، آخر میں الف کے ساتھ نبیہا نہیں ہے۔

اور "منتہی" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : ’’آخری حد، انتہا، خاتمہ‘‘ ۔ اور ھا پر زیر اور یا ساکن کے ساتھ منتہی کا معنی ہے: ’’انتہا کو پہنچنے والا‘‘۔معنی کے اعتبارسے اسے  نام کے ساتھ لگایا جاسکتاہے۔

لسان العرب  میں ہے :

’’وَشَيْءٌ نَبَهٌ ونَبِهٌ أَي مَشْهُورٌ. وَرَجُلٌ نَبِيهٌ: شَريف. ونَبُهَ الرجلُ، بِالضَّمِّ: شرُفَ وَاشْتَهَرَ نَباهَةً فَهُوَ نَبِيهٌ ونابِهٌ، وَهُوَ خِلَافُ الْخَامِلِ. ونَبَّهْتُه أَنا: رَفَعْتُهُ مِنَ الْخُمُولِ. يُقَالُ: أَشِيعوا بالكُنى فَإِنَّهَا مَنْبَهَةٌ. وَفِي الْحَدِيثِ:فَإِنَّهُ مَنْبَهةٌ لِلْكَرِيمِ۔أَي مَشْرَفَةٌ ومَعْلاةٌ مِنَ النَّباهَة. يُقَالُ: نَبُهَ يَنْبُه إِذَا صَارَ نَبِيهاً شَرِيفًا. والنَّباهَةُ: ضِدُّ الخُمُولِ، وَهُوَ نَبَهٌ. وَقَوْمٌ نَبَهٌ كَالْوَاحِدِ؛ عَنِ ابْنِ الأَعرابي، كأَنه اسْمٌ لِلْجَمْعِ. وَرَجُلٌ نَبَهٌ ونَبِيهٌ إِذَا كَانَ مَعْرُوفًا شَرِيفًا.‘‘

(ج:۱۳،ص:۵۴۶،ط:دارصادربیروت)

تاج العروس میں ہے:

"و أنهى الرجل: انتهى.:وفي الحديث: ذكر سدرة {المنتهى، وهو مفتعل من} النهاية، أي {ينتهى ويبلغ بالوصول إليها فلايتجاوز."

(فصل في النون مع الواو والياء ج:۴۰ص:۱۵۷،ط:دارالهداية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں