بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نابالغ کے مال کی زکات


سوال

نابالغ بچے کو اس کی دادی نے تین تولے سونا اپنی حیات میں تحفہ دیا ہے، دادی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اب اس سونے کی زکات کا کیا حکم ہوگا؟ (دادا اور والدین حیات ہیں)

جواب

صورتِ مسئولہ میں نابالغ بچے کو دادی کی جانب سے دیا جانے والا سونا بچے کی ملکیت ہے، اور بچے کے بالغ ہونے تک اس پر زکات نہیں ہے،  اور بالغ ہونے کے بعد گزشتہ سالوں (یعنی نابالغی کی مدت میں جتنے سال اس کے قبضے میں وہ سونا رہا ان سالوں) کی بھی زکات واجب نہیں ہوگی، اور بچے کے والدین کو بھی اس سونے کے ذاتی استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201261

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں