بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نابالغ بچے قرآن مجید حفظ کر کے بھول جائے


سوال

نابالغ بچے قرآن مجید حفظ کر کے بھول جائیں تو کس پر گناہ  ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت کے احکام جاری ہونے کے لیے انسان کا مکلف ہونا ضروری ہے، لہذا  نابالغ   قرآن مجید بھولنے  کی وجہ سے گناہ گار نہیں ہو گا ،البتہ والدین پر لازم ہے کہ بچے پر توجہ دیں اور ہر روز یاد کرانے کی کوشش کریں۔

 سنن نسائی  میں ہے:

''عن ‌عائشة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‌رفع ‌القلم ‌عن ‌ثلاث: عن النائم حتى يستيقظ، وعن الصغير حتى يكبر، وعن المجنون حتى يعقل أو يفيق.''

(كتاب الطلاق، باب من لا يقع طلاقه من الأزواج، ج: 2، ص:723، ط: مكتب التربية العربي)

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144408102575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں