ہم روس کے ایک شہر میں رہتے ہیں ،یہاں پر حکومت کی طرف سے وظیفہ کی مد میں ہمارے نابالغ بچوں کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں ہر مہینہ پیسے آتے ہیں ،یہ رقم اگر نصاب زکوٰۃ کے برابر یا اس سے زیادہ ہو جائے تو ان نابالغ بچو ں کے مال میں زکوٰۃ دینے کی کیا صورت ہوگی؟
جس طرح نماز ،روزہ ، حج اور دیگر عبادات نابالغ پر فرض نہیں ہیں اسی طرح اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے ؛ لہذا اگر بچہ یا بچی صاحبِ نصاب ہے، تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے ان کے مال پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی ، اور ولی کے ذمے بھی نابالغ کے مال سے زکاۃ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"وشرط افتراضها عقل وبلوغ... (قوله عقل وبلوغ) فلا تجب على مجنون وصبي لأنها عبادة محضة وليسا مخاطبين بها، وإيجاب النفقات والغرامات لكونها من حقوق العباد والعشر، وصدقة الفطر لأن فيهما معنى المؤنة."
(كتاب الزكاة، ج:2، ص:258، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509101106
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن