بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبا،ابومعاذ۔نواز۔ ابوذر۔شمع، فردوس کا معنی اور تلفظ


سوال

نبا۔ابومعاذ۔نواز۔ ابوذر۔شمع فردوس کا معنی اور تلفظ کیا ہے؟یہ سب نام رکھے جاسکتے ہیں؟

جواب

''نباء'' نون اور با پر زبر کے ساتھ ہے ، اس کے معنی ''خبر ''کے آتے ہیں، بچی نام رکھا جاسکتا ہے۔

''ابو معاذ'' الف پر زبر ،با پر پیش اور آگے میم پر پیش ، عین پر زبر کے ساتھ، اس کے معنی ہیں  ''معاذ کے والد ''، بچے کا نام ابو معاذ نام رکھنے بجائے صرف معاذ نام رکھنا بہتر ہے، یہ جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے۔

''نواز" نون اور واو  پر زبر کے ساتھ، اس کے معنی ہیں عنایت کرنے والا ، دینے والا ، نام رکھا جاسکتا ہے۔

''ابو ذر" مشہور صحابی رسول ﷺ کا نام ہے ، نام رکھنا درست ہے۔

''فردوس''فا کے نیچے زیر ، را ساکن دال پر زبر واو ساکن کے ساتھ، اس کے معنی جنت کے ہیں ، نام رکھ سکتے ہیں۔

''شمع''شین اور میم پر زبر ، عین ساکن کے ساتھ ، اس کے معنی چراغ کے ہیں ، نام رکھ سکتے ہیں۔نیز شمع فردوس پورا ملاکر بھی رکھ سکتے ہیں اس کے معنی ہوں گے جنت کی شمع ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں